ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکری سے برخاست ڈاکٹر کا ایم ایس سروسز ہسپتال پر حملہ

ایم ایس پر ڈاکٹر کا حملہ
کیپشن: سروسز ہسپتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس سروسز ہسپتال کی ہسپتال میں غیر قانونی رہائش پذیر ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی، ایم ایس سروسز ہسپتال پر ڈاکٹر حامد بٹ کا حملہ، ڈاکٹر خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس سروسز ہسپتال نےغیرقانونی رہائش پذیر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ایم ایس سروسز ہسپتال پر ڈاکٹر حامد بٹ نے حملہ کردیا، حامد بٹ کو انتظامیہ 7 ماہ پہلے ہی نوکری سے برخاست کرچکی ہے۔ عدالت نے اے سی کو گھرکا قبضہ چھڑانےکاحکم دیا تھا۔
عدالت نے گھر اسسٹنٹ پروفیسر لقمان علی باجوہ کو الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبضہ چھڑوانے کےدوران ڈاکٹرحامد بٹ نے ایم ایس پرحملہ کردیا۔ ڈاکٹرحامد بٹ کےحملے میں ایم ایس سروسز محفوظ رہے جبکہ انتظامیہ نے ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کروا دیا ہے۔