برے کام کا برا انجام؛ لڑکی سے زیادتی کی کوشش میں اوباش مرگیا

18 Jul, 2021 | 05:58 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)جب کسی کی جان پر بن جائے تو وہ اپنے آپ کو بچانے کےلئے کچھ ایسا بھی کردیتا ہے کہ انسان کی سوچ بھی وہاں تک نہیں جا سکتی، اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی سے بچنے کے لئے ایک آدمی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 غیر ملکی میڈیاکے مطابق زیادتی جیسے واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے جس کے باعث بچوں، خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے، زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں، بھارت میں ایک ایسا واقعہ  پیش آیا جس میں لڑکی کی عزت پامال کرنے والا موت کی منہ چلا گیا۔

واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈومیں چنئی کے مضافات میں واقع قصبے منجور میں واقع ایک مچھلی فارم پر پیش آیا،23سالہ لڑکی نے زیادتی سے بچنے کے لئے مقتول کو دھکا دیا  جس سے اس کا سر ایک پتھر سے جا ٹکرایا اورگہری چوٹ آنے سے اس کی  موت واقع ہو گئی، پولیس نے اپنے دفاع میں آدمی کی جان لینے کے الزام کے تحت لڑکی کےخلاف مقدمہ درج کیا اور اس پر دفعہ 100لگائی گئی ہے،مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کی طرف سے مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ مقتول لڑکی پر حملہ آور ہوا وہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا چاہتا تھا، لڑکی نے خود کو مقتول  سے چھڑانے کے لئے اسے دھکا دیا جس سے  وہ مر گیا,مقتول کی شناخت تاحال منظرعام پر نہیں لائی گئی۔ 

مزیدخبریں