لیسکو نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

18 Jul, 2021 | 05:15 PM

Malik Sultan Awan

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز شہر سمیت ریجن بھر میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، مون سون سیزن میں عملہ کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔
 عید الاضحی کے دوران لیسکو ریجن بھر میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کرے گا۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کے مطابق لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں تمام افسران اور عملہ ہائی الرٹ رہےگا، صارفین اپنے قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔

ترجمان لیسکو  کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، اور ٹرانسفارمروں کے نیچے رکھنے سے گریز کریں،  لیسکو ریجن میں مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں