ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری ہوجائیں خبردار، بھارتی وائرس ڈیلٹا لاہور کی فضاؤں میں پھیل گیا

Delta Virus Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے باسیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تیزی سے پھیلنے والا بھارتی وائرس " ڈیلٹا" لاہور  کی فضاؤ ں میں پھیل گیا،  جین سیکوئنسنگ میں لاہور میں 80 فیصد انڈین وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وائرولوجسٹ پروفیسر وحید الزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وائرس کی بڑے پیمانے پر موجود گی کا انکشاف این جی ایس میتھڈ پر و سیکوئنسنگ میں ہوا، چغتائی لیب نے این جی ایس میتھڈ پر وائرس کی سیکوئنسنگ کی، انڈین کورونا وائرس ڈیلٹا کی موجودگی نے خطرے کی سنگینی بڑھا دی، انڈین وائرس ڈیلٹا ملک کے دیگر شہروں میں بھی پایا گیا۔

پروفیسر وحید الزمان نے انکشاف کیا کہ  اس وقت  لاہور پر کورونا وائرس کی تین اقسام حملہ آور ہیں، لاہور میں80 فیصد انڈین ،  20 فیصد کورونا کی برٹش اور ووہان قسم بھی موجود ہے۔

دوسری جانب  محکمہ صحت نے بھی 56 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق کردی ۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈیلٹا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ تیز ہے، تاہم کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے حملوں میں پھر تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں172 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا،  شہر میں مثبت کیسزکی  شرح 2.7ریکارڈ کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer