(حسن خالد)اڈہ پلاٹ کے قریب مویشی منڈی میں 33 سالہ شخص کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نعمان قربانی کا جانور خریدنے گیا تھا ،منڈی میں ننگے تارسےکرنٹ لگ گیا،پولیس کے مطابق متوفی 33 سالہ شخص کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی جو کہ آرائیاں پنڈ کا رہائشی تھا۔منڈی میں بجلی کے ننگے تاروں سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نےمتوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔
ایک اور واقعے میں شاہدرہ میں وانڈالہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ،لواحقین نے واقعے کے خلاف سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں ونڈالہ روڈ پرحادثے میں جاں بحق ہونیوالے کی شناخت شہروز علی کے نام سے ہوئی۔ لواحقین نے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی جس کے باعث لاہور سے گوجرانوالہ آنے جانے والی ٹریفک جام ہوگئی۔بعدازاں فیروز والا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے،ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔