شہزاد خان ابدالی: حق داروں کو مکانوں کے قبضے دلوانے کا سلسلہ جاری، لاہور میں پہلی مرتبہ والدین تحفظ ایکٹ پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے ستر سالہ بیوہ جنت بی بی کو گلشن بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں اس کا گھر واپس دلوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 10 سال سے جنت بی بی کے بیٹوں ملک شیر خان اور اعجاز علی خان نے والدہ کو گھر سے بے داخل کیا ہوا تھا اور
عرصہ دراز 10 سال سے مذکورہ مکان کا کیس عدالتوں میں چل رہا تھا۔ ڈی سی لاہور نے والدین تحفظ ایکٹ کے تحت دونوں پارٹیوں کو سننے کے بعد فیصلہ جنت بی بی کے حق میں کر دیا۔
ستر سالہ ضعیف جنت بی بی نے مکان کا قبضہ واپس دلوانے پر ڈی سی مدثر ریاض ملک کوجھولی اٹھا کر دعائیں دیں ڈی سی لاہور کے حکم پر نائب تحصیل دار اور حلقہ پٹواری نے خود جا کر جنت بی بی کو قبضہ واپس دلوایا۔