رضوان نقوی: عید قربان کی آمد کے پیش نظر مصالحوں کی قیمتیں بڑھ گئیں،شہر کے ماڈل بازاروں میں آنے والے صارفین ٹماٹر،پیاز،ہری مرچ ،ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافے کا رونا روتے رہے۔
شہر کے ماڈل بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے صارفین ٹماٹر،ادرک،پیاز،ہری مرچ اور لہسن کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان نظر آئے۔دوسری جانب دکانداروں نے منطق پیش کی کہ مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھی ہیں تو معیار بھی بہتر ہوا ہے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی قیمت چند روز پہلے چالیس روپے تھی لیکن عید کی آمد کے پیش نظر قیمت بڑھ کر 70روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ادرک 440روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے،سبز مرچ 120روپے فی کلوحساب سے بیچی جارہی ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ ہرمرتبہ عید قربان پر ادرک،ٹماٹر،لہسن،ہری مرچ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔