شہباز شریف بھی گیس کی بندش کیخلاف بول پڑے

18 Jul, 2021 | 01:08 PM

Arslan Sheikh

علی اکبر: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ملک میں صنعتوں اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی کی مکمل بندش پر اظہار تشویش، کہتے ہیں کہ گذشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جو بدانتظامی کی انتہا ہے۔
صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف نےکہاکہ وقت نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے. گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ہے۔

شہبازشریف نےکہاکہ مقامی صنعت اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی مکمل بندش قوم کیلئے ایک اور بری خبر ہے۔ اس سے پہلے گیس بحران کا ملبہ پی ٹی آئی نے ایل این جی ٹرمینل کی دو روزہ بندش پر ڈالا تھا، پھراب گیس کی اس بندش کی وجہ اور جواز کیا ہے؟.

مزیدخبریں