لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

18 Jul, 2021 | 11:30 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے ’چیف منسٹر سپیشل پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیر وت رقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔

ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی، ٹریفک نظام کی بہتری، گداگروں کیخلاف مہم، پارکنگ انتظامات،انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس، منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن اور گرین بیلٹس جیسے دیگر انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں