اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم انکشاف

18 Jul, 2021 | 08:10 AM

Sughra Afzal

ڈیفنس ( زین مدنی)سینئر اداکار جاوید شیخ کہا ہے کہ 'مجھے بچپن سے کام کرنے کا شوق تھا لیکن راولپنڈی میں میرے چار پانچ دوست کچھ میلے کچیلے اور گندے سے تھے جن کے ساتھ مل کر ہم فلمیں دیکھتے تھے، ایک دن اداکار بننے کی خواہش میں والد کے 100روپے چوری کیے اور اسٹیشن سے لاہور کا ٹکٹ کٹواکر گاڑی میں بیٹھ گیا۔

ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ مجھے بچپن سے کام کرنے کا شوق تھا لیکن راولپنڈی میں میرے چار پانچ دوست کچھ میلے کچیلے اور گندے سے تھے جن کے ساتھ مل کر ہم فلمیں دیکھتے تھے، ایک دن اداکار بننے کی خواہش میں والد کے 100روپے چوری کیے اور اسٹیشن سے لاہور کا ٹکٹ کٹواکر گاڑی میں بیٹھ گیا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ 'اس وقت میری قسمت اچھی تھی کہ میں نے لاہور جانے سے پہلے محلے کی ایک حلوائی کی دکان سے 2 روپے کے لڈو خرید لئے، حلوائی نے کچھ ہی دیر بعد والد سے ملاقات میں انہیں میرے لڈو خریدنے کا بتایا'۔ انہوں نے کہا کہ 'والد حلوائی کی بات سن کر حیران ہوگئے اور کہا کہ 2 روپے کے لڈو کیوں؟ اس زمانے میں 2 روپے بھی 5 ہزار سے زیادہ ہوا کرتے تھے، حلوائی نے والد کو بتایا کہ میرے پاس 100 روپے تھے اور اس نے 2 روپے کے لڈو دے کر مجھے 98 روپے واپس کئے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ 'حلوائی کی بات سن کر والد کو شک ہوگیا وہ فوراً گھر گئے اور اپنے پیسے چیک کیے، والد نے کچھ  دوستوں کو لیا اور سب ہمیں ڈھونڈنے نکل گئے، دو دوستوں کے ہمراہ والدصاحب ہمیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے سٹیشن پہنچ گئے جہاں ٹرین چلنے میں صرف10 منٹ باقی تھے اور ہم پکڑے گئے اس کے بعد گھر لے جاکر الٹا لٹکا کر پٹائی کی گئی۔

اداکار نے کہا کہ 'اگر وہ ٹرین چل پڑتی تو کیوں کہ میں گھر سے بھاگ کر ، پڑھائی چھوڑ کر جارہا تھا کسی اچھی جگہ نہ ہوتا اس کے بجائے میں آج کوئی بد معاش ، جیب کترا یا منشیات کاعادی ہوجاتا'۔

مزیدخبریں