ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جانیوالی لاہور پولیس ملتان تھانے میں بند  ، سینیئر ز کی مداخلت پر رہائی ملی

اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جانیوالی لاہور پولیس ملتان تھانے میں بند  ، سینیئر ز کی مداخلت پر رہائی ملی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ملتان میں لاہور پولیس کی ریڈنگ ٹیم کے یرغمال بنائے جانے کا معاملہ،بارہ گھنٹے بعد لاہور پولیس کے افسران کو اپنے جوانوں کا خیال آ ہی گیا ،افسران کی مداخلت پر باٹا پور تھانے کا اے ایس آئی تین جوان اور مدعی چھوڑ دئیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی او انچارج تھانہ باٹا پور عارف اپنے تین جوانوں کیساتھ ملتان اشتہاری پکڑنے گیا تھا۔ملتان میں ملزمان کے ساتھیوں نے مزاحمت شروع کر دی جس پر گلدشت ٹاؤن تھانے کا ایس ایچ او لاہور سے جانیوالی ٹیم کو تھانے لے آیا ۔صبح دس بجے کے قریب تھانے پہنچنے والی لاہور پولیس کی ٹیم رات گیارہ بجے کے بعد رہا ہوئی ۔

ملزمان کے ساتھیوں نے تھانے کے اندر لاہور کی ٹیم سے بدتمیزی کی مگر ملتان پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔گیارہ گھنٹے بعد ڈی آئی آپریشنز اور سی سی پی اور لاہور کو خبر چلنے کے بعد اپنے جوانوں کا خیال آیا۔لاہورپولیس نے ملتان پولیس کے سینیئر افسران سے رابطہ کرکے اہلکاروں کو رہاکروایا ۔