کمشنرلاہورآصف بلال لودھی کاتبادلہ کردیاگیا

18 Jul, 2020 | 11:46 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(قیصر کھوکھر) کمشنرلاہورآصف بلال لودھی کاتبادلہ کردیاگیا،آصف بلال لودھی کوصوبہ پنجاب سےسرنڈرکردیاگیا
تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہورآصف بلال لودھی کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکاحکم دے دیا گیا، آصف بلال لودھی کی خدمات فوری طورپروفاق کےحوالے کردی گئیں، سیکرٹری سروسزڈاکٹرشعیب اکبرکی خدمات بھی  وفاق کےسپرد کر دی گئیں اور پنجاب حکومت کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں یہ پانچواں کمشنر لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل پیر کے روز آصف بلال لودھی کو دوبارہ  کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا تھا،  گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آصف بلال لودھی قبل ازیں تین ماہ 27 دن تک بطور کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔  آصف بلال لودھی ڈائریکٹر فوڈ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری واپڈا کی  خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ آصف بلال لودھی ڈی ایم جی کے 28ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور گریڈ20 کے ڈی ایم جی افسر ہیں۔ آصف بلال لودھی ڈی سی لودھراں بھی رہ چکے ہیں۔

آصف بلال لودھی نے سابقہ دور میں 2019 میں 14 ارب کا ٹنل بورنگ منصوبہ، شہر کی جیو ٹیگنگ سمیت لاہور شہر کے دنیا کے مختلف ممالک کے سات شہروں کے ساتھ سسٹر سٹیز معاہدے کرائے۔ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کا ماسٹر پلان، ون ونڈو سیل کی تشکیل کی، لاہور شہر کو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کے لیے کردارادا کیا۔ لاری اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے تین میگا منصوبوں کی منظوری دی۔

مزیدخبریں