ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شجرکاری مہم برائے نام

لاہور میں شجرکاری مہم برائے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) باغوں کے شہر لاہور میں پی ٹی آئی کے دو سالہ دور میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی صرف دس لاکھ کے قریب پودے لگا سکی، پی ایچ اے کی لاہور میں شجرکاری مجموعی ملکی شجرکاری مہم کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر حیثیت رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی کے دور اقدار میں ملک بھر میں جہاں کروڑوں پودے لگے، وہیں گزشتہ سال دو ہزار انیس میں پی ایچ اے نے لاہور میں مجموعی طور پر صرف چھ لاکھ چوہتر ہزار پودے لگائے۔ سب سے زیادہ پودے لاہور کینال پر لگائے گئے۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کا کہنا ہے کہ رواں مون سون میں صرف ایک لاکھ چالیس ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے، ایک لاکھ ساٹھ ہزار پودے میاں واکی ٹیکنالوجی کے تحت لگائے جائیں گے۔

وائس چیئرمین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مالی وسائل کی کمی کے باوجود پی ایچ اے نے بڑی تعداد میں پودے لگا کر ملکی شجرکاری مہم میں حصہ ڈالا۔ وائس چیئرمین نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ملکی سطح پر اعدادوشمار کے تناسب کے لحاظ سے پی ایچ اے لاہور نے کم درخت لگائے۔