ٹرک ڈرائیور کی ذہانت نے کئی زندگیوں کو بچا لیا

18 Jul, 2020 | 05:41 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) آگ لگنے سے یوں تو سب کے اوسان خطا ء ہوجاتے ہیں اور تمام لوگ ایسی مشکل گھڑی سے پناہ مانگتے ہیں لیکن چین میں ایک ٹرک ڈرائیور نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کر کے کئی زندگیاں بچا لیں۔

یہ واقعہ چین کے صوبے شین یانگ کے شہر لییاآؤنگ میں پیش آیا جب ویلڈنگ کی دکان پر ایک مزدور ٹرک کی ویلڈنگ کر رہا تھا، اس دوران ٹرک میں رکھی گھاس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔    اردگرد شور و شرابے کے عالم میں لوگ پریشانی کا شکار ہو گئے کیونکہ وہاں موجود تمام لوگ اس بات سے نا واقف تھے کہ اس سے کیسے بچا جائے۔

   آگ بھڑکتے دیکھ ٹرک ڈرائیور نے بہادری اور ذہانت کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کو بچانے کی غرض سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر جلتے ٹرک کو چلا کر محفوط مقام پر لے گیا۔ اس واقعے میں ٹرک ڈرائیور جانی نقصان سے محفوظ رہا جبکہ ویلڈنگ کی دکان کے قریب ہی پٹرول اسٹیشن بھی تھا تاہم ٹرک ڈرائیور نے اپنی اس بہادری سے کئی زندگیوں کو بچا لیا۔ لوگوں نے ڈرائیور کی جانب سے کیے گئے اقدام کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت بھری ایسی مثال دیکھنے میں نہیں آتی۔

واضح رہے کہ لاپرواہی اور غفلت کی بنا پر ایسے ناخوشگوار واقعات رونما ہوجاتے ہیں اور جس کے نتیجے میں کئی زندگیوں کے چراغ گل ہونے کا خطرہ بڑجاتا ہے۔ چند روز قبل گلبرگ منی مارکیٹ کے قریب بھی گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، آگ گھر میں کھڑی گاڑی میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آتشزدگی سے قیمتی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ جہاں گھر والوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی تھی۔ 

مزیدخبریں