میڈیکل کے طلباء کیلئے اچھی خبر

18 Jul, 2020 | 05:08 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا بڑا فیصلہ کرلیا، یونیورسٹی نے روایتی امتحانات کے ساتھ اوپن بک اور اوپن انٹرنیٹ پالیسی کےتحت امتحان لینے کی منظوری دے دی۔

جی سی یونیورسٹی کی اکیڈمک قونصل کا 23 واں اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امتحانات اور داخلوں کے قواعد میں ترمیم اور مختلف کورسز کے موجودہ نصاب میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر خالد حمید شیخ، پروفیسرڈاکٹر ظہیر الدین اور دیگر ممبران نےشرکت کی۔

قونصل نے بی اے، بی ایس سی آنرز کے تمام مسلم طلباء کو قرآن مجید کے ترجمہ کی تدریس کے لیے نئے کورسز کی منظوری دی۔ غیر مسلم طلباء کو''مذاہب میں اخلاقی تعلیم'' کا مضمون پڑھایا جائے گا۔ آن لائن تدریس کے ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے قونصل نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لیے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دی۔

''اوپن بک'' اور ''اوپن انٹرنیٹ'' امتحانات کے طریقوں اور تقاضوں کی منظوری بھی دی گئی، رواں سال پری میڈیکل کے طلباء کو بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ اکیڈمک قونصل کی سفارشات آئندہ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے سامنے رکھی جائیں گی۔ یہ ترامیم سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد یونیورسٹی کے کیلنڈر کا حصہ بنیں گی۔  

مزیدخبریں