ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو دئیےجانے والےبناولینٹ فنڈکی ماہانہ ادائیگیوں کی شرح میں اضافہ کردیا،گریڈ1سےگریڈ22تک کےملازمین کےلیےادائیگیوں میں اضافےکا اطلاق 27اپریل2020سےہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ1سے گریڈ10تک کےسرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 1950روپے ماہانہ سےبڑھا کر 3000روپے ماہانہ کردی گئی،گریڈ11سےگریڈ15 تک کے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 2550روپے سےبڑھا کر 3500روپے ماہانہ کر دی گئی،گریڈ16 سے 17 تک کے سرکاری ملازمین کی شرح5250 روپے سے بڑھا کر 6500روپے ماہانہ کی گئی۔

علاوہ ازیں گریڈ18سےگریڈ19 تک کےسرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح 9000روپے سےبڑھا کر 11500روپےماہانہ کر دی گئی ہےجبکہ گریڈ20اوراس سےاوپرکے سرکاری ملازمین کی ادائیگی کی شرح12000 روپے سےبڑھا کر15500روپےماہانہ کر دی گئی ہے۔

بناولینٹ فنڈ حاضرو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کےبچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں اور وفات پا جانے والےسرکاری ملازمین کی بیوہ کوادا کیا جاتا ہے،بناولینٹ فنڈکی ادائیگی معذوری کےسبب ریٹائر ہونے والےسرکاری ملازمین سمیت دیگرکو بھی کی جاتی ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی  فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب  سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ  وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

حکومت ایسے کسی اقدام پر غور بھی نہیں کررہی، اسی طرح سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی درست نہیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer