ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز

تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا قافلہ اسلام آباد روانہ ، تاجروں اور دیگر کاروباری تنظیموں سے وابستہ افراد بذریعہ موٹر وے ، کاروں ، منی بسوں اورٹرکوں میں روانہ ہوئے ، ملتان روڈ پر ٹریفک بحال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تاجروں کی ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا آغاز ہوگیا اور  ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا قافلہ اسلام آباد روانہ ، تاجروں اور دیگر کاروباری تنظیموں سے وابستہ افراد بذریعہ موٹر وے ، کاروں ، منی بسوں اورٹرکوں میں روانہ ہوئے ، ملتان روڈ پر ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔

انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری نعیم میر  نے تحریک کا حصہ بننے پر دیگر کاروباری ایسوسی ایشنز  نے خیر مقدم کیا۔ انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری نعیم میر   کا کہنا تھا کہ   معیشت گھٹن کا شکار  ہے اور تاجر دیوالیہ ہوگئے اور مزدور، محنت کش فاقہ زد ہوگئے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور  تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔

دوسری جانب  عوامی رکشہ یونین کی تاجر تحریک  نے حمایت میں ریلی نکالی اور    سیکڑوں رکشے ٹھوکرنیاز بیگ پر پہنچ گئے ،، مجید غوری کی قیادت میں شرکا کےمہنگائی ،بے روزگاری اوربھتہ خوری  کے خلاف نعرے   اور ہارں بجاؤ حکومت جگاؤ تحریک کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر قریشی نے 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دی تھی  انہوں نے میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا  تھا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟

میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟ میرج ہالز اور کیٹرنگ ایسوسی ایشنز نے بھی اٹھارہ جولائی کو ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، عامر قریشی نے کہا کہ ریسٹورنٹس، میرج ہالزاورکیٹرنگ کا کاروبار بند ہونے سے کئی شعبوں کا کاروبار ختم ہوکررہ گیا ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer