(ملک اشرف)شہرمیں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوراہا ہے،پنجاب بار کونسل کےآئی ٹی مینجر کوبھی ڈاکوؤں نےلوٹ لیا،درخواست دینےکےباوجود سبزہ زار پولیس مقدمہ درج کرنےسےگریزاں ہے،پنجاب بار کونسل کےعہدیداروں کاسی سی پی او سےنوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو نےڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوارمسلح ڈاکوں کو گاڑی روک کر لوٹتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے،ماڈل ٹاؤن کےرہائشی ندیم طاہر نےسبزہ زار تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی،جس کے مطابق 16 جولائی کو رات نوبجکر دس منٹ پرندیم طاہر اپنےعزیزمدثر کےگھر سبزہ زارسکیم آ رہا تھا،راستےمیں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پر گاڑی روک کر 44 ہزار سےزائد کی رقم لوٹ لی۔
ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی کا کہنا ہےکہ شہر میں وارداتیں معمول بن گئی ہیں،جو لمحہ فکریہ ہے،،پنجاب بار کےآئی ٹی مینجر کےساتھ ہونے والی ڈکیتی کا فوری مقدمہ درج کیا جائے،جمیل اصغر بھٹی نے امید ظاہر کی کہ سی سی پی او معاملے کا نوٹس لےکرملزمان کو فوری گرفتار کرائیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور میں رواں سال اب تک 20 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے جبکہ 35 زخمی کیے گئے لیکن آبادی کے تناسب سے کراچی کے اسٹریٹ کرائم سے موازنہ کیا جائے تو لاہور میں صورتحال ابتر ہونے لگی، وسائل کی بہتات اور پٹرولنگ کرائم فائٹر فورس کے باوجود بھی شہر میں ڈکیتی قتل کی شرح ایک جیسی ہوگئی۔
کراچی میں محدود وسائل کے باوجود 21 افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوئے لیکن لاہور میں قتلوں کی تعداد پنجاب کے امن و امان پر سوالیہ نشان بن گئی۔