ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں میں گندگی کے ڈھیر، پانی نہ واش روم، گاہک غائب

مویشی منڈیوں میں گندگی کے ڈھیر، پانی نہ واش روم، گاہک غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی، فاران یامین، ریحان گل، راؤ دلشاد) کورونا وائرس کے باعث چھائی معاشی ابتری عید قربان پر بھی اثر انداز، شہر میں مویشی منڈیاں توسج گئیں مگر ویران ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر، پانی نہ واش روم ہیں۔

بارش کے باعث مویشی منڈیاں جوہڑ میں تبدیل ہوگئیں جس کے باعث گاہک بھی غائب ہیں، بیشتر منڈیاں آغاز کے تیسرے روز بھی فعال نہ سکیں، کاچھا منڈی میں نامکمل انتظامات کے باعث بیوپاری غائب، ٹاؤن اہلکار میڈیا سے نظریں چرانے لگے، شہر کے اندر غیر قانونی سودے بھی جاری ہیں،  شہر بھر میں مویشی منڈیوں کو فعال کیے چار روز ہوگئے مگر کاہنہ، رائیونڈ روڈ اور شاہ پور کانجراں میں لگائی جانے والی مویشی منڈی میں سناٹا چھایا رہا۔

 دور دراز سے آنے والے بیوپار یوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جانوروں کے ساتھ بیٹھے خریداروں کے منتظر ہیں مگر منڈی میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں، انتظامیہ کی جانب سے منڈیوں میں تاحال انتظامات مکمل نہیں کیے جا سکے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔

کاچھا منڈی میں نامکمل انتظامات کے باعث بیوپاری بھی غائب ہیں، منڈی میں پانی ہے اور نہ ہی واش روم بن سکے ہیں، موقع پرموجود ٹھیکیدار کے کارندے اور ٹاؤن اہلکار کیمرہ دیکھ کر منہ چھپاتے رہے۔

منڈی میں موجود افراد میں سے ایک نے تو دعویٰ کر دیا کہ منڈی کا کام مکمل ہے،جانور نہیں پہنچ رہے تو ہم کیا کریں؟ سگیاں منڈی میں بارش کے بعدحالت ابترہوگئی، کیچڑ، گندگی کے ڈھیر لگ گئے، بیوپاری پریشان ہیں کہ نکاسی آب نہ ہونے سے ان کے جانور بیمار نہ ہو جائیں، خریدار بھی سگیاں منڈی کی حالت دیکھ کر اس جانب رخ نہیں کر رہے۔

 شہریوں اور بیوپاریوں نے انتظامیہ سے منڈیوں کومکمل فعال کرنے اور مون سون میں صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہر میں غیر قانونی سودے جاری رہے جس پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کمشنر  لاہور و ایڈمنسٹریٹر آصف بلال لودھی کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن کیا اس دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے اور پولیس کو بیوپاریوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا پڑا تاہم شاہ پور کانجراں پولیس کی مدد سے 40 غیر قانونی منڈیوں کا صفایا کردیا گیا،ایم او ریگولیشن زبیروٹو کے مطابق دوران آپریشن بیوپاریوں نے سمن آباد زون کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اوراہلکار کو زخمی کردیا، اس دوران پچیس عارضی جھگیوں کا سامان ضبط کر لیا گیا، کار سرکار میں مداخلت پرمتعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کا اندراج کرادیا اور 20 سے زائد چھوٹے بڑے جانور تحویل میں لے لیے گئے۔

 ادھر ڈپٹی سیکرٹری بلال الیاس اورچیف آفیسر ایم سی ایل علی بخاری کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے شاہ پور کانجراں میں آپریشن کیا، اس دوران بیوپاریوں سے بھتہ وصول کرنے والے سات افراد کو گرفتارک ر کے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں۔

  سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ جمع کرانے، کیٹل مارکیٹنگ مینجمنٹ کمپنیز کو بیوپاریوں اور خریداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer