( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات کی سماعت کرنیوالا دورکنی بنچ ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔
قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر شاہ نے روسٹر جاری کیا۔روسٹرکے مطابق پرنسپل سیٹ پر 22 جولائی سے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ دورکنی بنچ میں جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہوں گے۔ یہ 2 رکنی بنچ 29 جولائی تک نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے نیب کیسز کی سماعت کرنیوالا دورکنی بنچ پھر تحلیل کرکے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دیا جائے گا۔