پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی

18 Jul, 2019 | 03:56 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب حکومت نے مرغی اور کٹا پال سکیم کے بعد جھینگے پال منصوبے کی منظوری دے دی، جھینگے پال منصوبے کیلئے 5 ارب اور مچھلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے 3 ارب 61 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پنجاب میں محکمہ ماہی پروری کے 2 میگا منصوبوں کیلئے حکومت سے فنڈز کے اجراء کے لیے منظوری طلب کی گئی تھی ،جس پر پنجاب حکومت نے فنڈز کے اجرا کے لیے محکمہ ماہی پروری کی جانب سے بنائے گئے، پی سی ون منظور کرلیے ہیں۔

 پنجاب میں جھینگوں کی پیداوار کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کےلئے بنجر زمینوں میں تالاب بنا کر جھینگے پالے جائیں گے، منصوبے کے لیے پنجاب حکومت 5ارب 29 کروڑ کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کے سلسلہ میں کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ منصوبہ کیلئے 3 ارب 61 کروڑ 37 لاکھ 30 ہزار روپے منظور کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں