سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار

18 Jul, 2019 | 02:36 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر  رہنما شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوٹھوکرنیازبیگ ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں آج  طلب کر رکھا تھا، شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہدخاقان نے آج  4 بجے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کیساتھ پریس کانفرنس کرنا تھی۔

مزیدخبریں