درنایاب: ڈی جی ایل ڈی اے محمدعثمان معظم نے چئیرمین پی اینڈ ڈی کو خط لکھ دیا ہے، ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس اور اک موریہ پل منصوبے کی مد میں بیلنس فنڈز مانگا ہے۔
سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ کیلئے بیس کروڑ، سبزہ زار کیلئے دس کروڑ، سپورٹس کمپلیکس سنگھ پورہ کیلئے ستائیس کروڑ، تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کے ستائیس کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس کینال بینک کیلئےاٹھائیس کروڑ روپے جبکہ گرومانگٹ کیلئے33 کروڑ روپے بیلنس فنڈز مانگے گئے ہیں، مالی سال دوہزار انیس بیس میں سپورٹس کمپلیکسز کیلئے معمولی فنڈز مختص کئے گئے تھے۔
ایل ڈی اے نے اک موریہ پل کیلئے چوبیس کروڑ چھپن لاکھ کے بیلنس فنڈز مانگے ہیں، ایل ڈی اے نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل فنڈ کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔