ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 3 بڑے ٹیچنگ ہسپتال ایڈہاک ازم کا شکار

لاہور کے 3 بڑے ٹیچنگ ہسپتال ایڈہاک ازم کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) شہر کے 3 بڑے ٹیچنگ ہسپتال مستقل ایم ایس نہ ہونے کی وجہ سے ایڈہاک ازم کا شکار، سروسز، لیڈی ولنگڈن، جناح ہسپتال میں ایم ایس اور پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال کے عہدے پر عارضی چارج سے کام چلانے کی کوشش، انتظامی اُمور متاثر ہونے لگے۔

  لاہور کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں اور ایک میڈیکل کالج کے سربراہ کے خالی عہدوں پر مستقل تعیناتی کرنے کے بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنالی گئی، سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قمبر ضیا کا پانچ ماہ قبل تبادلہ ہوا، انکی جگہ نئی تعیناتی کے بجائے ڈاکٹر سلیم چیمہ کو عارضی چارج سونپ دیا گیا۔

  لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خواجہ محبوب کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے ڈاکٹر صباحت اور اب ڈاکٹر احتشام کو ایم ایس کے عہدے کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔

 ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرعاصم حمید کے بعد ڈاکٹر افتخار احمد کو عارضی چارج دیا گیا ہے۔ 13 جولائی کو پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمد طیب کے بعد پروفیسر فرید ظفر کو عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer