نیب نے شہباز شریف کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی

18 Jul, 2019 | 12:01 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) شہباز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیلئے نیب ان ایکشن، نیب لاہور نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن، ایل ڈی اے، ڈی ایچ اے سمیت دیگر اداروں کو تحریری خط لکھ دیئے، اثاثہ جات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

  بیگم نصرت شہباز کے نام ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں پلاٹ نمبر 96 اور 87 کے علاوہ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے نام ڈیفنس فیز فائیو بلاک اے میں پلاٹ نمبر 8/7 اور 8/8 کی فروخت پرعارضی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی، حمزہ شہباز کے نام کے بلاک جوہر ٹاؤن پلاٹ نمبر 61،62 ،63 ،64، 65، 68، 69 ،70 اور 71 کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے احکامات ایل ڈی اے کو بھجوا دیئے گئے۔

رمضان شوگر ملز، رمضان انرجی لمیٹڈ، یورپئن ایشیئن ٹریڈنگ کارپوریشن، شریف ملک پراڈکٹس، مدینہ ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، کرسٹل پلاسٹک، چنیوٹ پاور، مدینہ کنسٹرکشن، العریبیہ شوگرملز، یونیٹس پاور، شریف فیڈ ملز، شریف ڈیری کے شیئرز کے فروخت پر پابندی عائد کیلئے درخواست سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے کی گئی۔

 ڈونگا گلی میں 9 کنال ایک مرلے کا گھر کی فروخت پر پابندی پر پابندی عائد کرنے کیلئے ڈی سی گلیات کو خط لکھ دیا گیا، جبکہ ایل ای ایف 8-5100 اورایل ای بی 10 -1957 نمبر کی لینڈ کروزر گاڑیوں کی فروخت پرپابندی کی درخواست کی گئی، حمزہ شہباز کے نام جوڈیشل کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ نمبر48،49 ،50،51کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کو تحریری خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد احتساب عدالت سے باقاعدہ اجازت لے کر جائیدادوں پر باقاعدہ قبضہ کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں