(عمران یونس) پنجاب حکومت کا اراضی فرد کے اجراء کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ، اب شہری مطلوبہ فرد اراضی ریکارڈ سنٹر کے بجائے کمرشل بینکوں سے بھی نکلوا سکیں گے۔
محکمہ ریونیو کے 23 مختلف کمرشل بینکوں سے معاملات طے پاگئے، صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرد کے حصول کے لیے بورڈ آف ریونیو 23 کمرشل بینکوں سے ایک ایم او یو سائن کرنے جارہا ہے جس کے تحت متعلقہ 23 بینکوں کو اراضی ریکارڈ تک دسترس حاصل ہوگی، شہری ان بینکوں سے معمولی فیس ادا کرکے اپنی اراضی کی فرد حاصل کرسکیں گے۔
صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اراضی کی جلد کمپیوٹرائزیشن کے لیے 115 اراضی ریکارڈ سنٹر بھی قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ اس وقت صوبہ بھر میں میں 142 اراضی ریکارڈ سنٹر کام کر رہے ہیں۔