شہر میں ڈاکو بے لگام ہو گئے

18 Jul, 2019 | 10:16 AM

Shazia Bashir

عابد چوہدری: وحدت کالونی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سٹی بک شاپ میں لوٹ مار کی اور ہزاروں کی نقدی لے اڑے، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

وحدت کالونی میں رہائشیوں کے بعد دکاندار بھی غیر محفوظ ہونے لگے ہیں، وحدت کالونی کے علاقے رحمان پورہ میں واقع سٹی بک شاپ کے مالک محمد کلیم کے مطابق وہ اپنی دکان میں موجود تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔   ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے بیس ہزار نقدی لے کر فرار ہو گئے، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ڈاکو کا چہرہ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے ڈاکو نے ہیلمٹ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں