سٹی42: عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل جاری، لاہور سے 2 قومی اور صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں کے بیلٹ پیپرز نہ چھپ سکے۔ امیدواروں کے کیسز ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث پرنٹنگ نہ ہو سکی۔
این اے126,130کے بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے گئے، جبکہ پی پی145,154,156,164,157اورپی پی171کے بیلٹ پیپرز بھی تیار نہ ہو سکے۔ شہر کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 36 حلقوں کیلئے 43 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید رنگ ک ابیلٹ پیپرز تیار کیا گیا ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:انتخابات میں دھاندلی ہونا اب ناممکن کیونکہ پولنگ اسٹیشنز پر۔۔۔۔۔
دوسری جانب لاہور کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں آج لاہور منتقل کیے جائیں گے۔بیلٹ پیپر لانے والی تین رکنی ٹیم کے ساتھ ہی پاک فوج، ایلیٹ فورس کے جوان واپس آئیں گے، جس کے بعد ٹیم بیلٹ پیپرزڈی آراو کے حوالے کردے گی۔