سرکاری میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کیلئے شیڈول کی منظوری نہ مل سکی

18 Jul, 2018 | 09:09 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:نگران حکومت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تذبذب کا شکار۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ التواء سے دوچار ہو گیا، اگست کی بجائے سولہ ستمبر تک انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا امکان ۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سنٹرلائزڈ داخلوں کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔

نگران حکومت کی سست روی کی وجہ سے رواں برس صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کیلئے شیڈول کی تاحال نگران صوبائی حکومت منظوری نہیں دے سکی ہے جس کی وجہ سے اگست کے وسط میں انٹری ٹیسٹ کی بجائے اب شیڈول کا اعلان متوقع ہے اور انٹری ٹیسٹ کا انعقاد سولہ ستمبر تک ہوسکے گا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 اڈے سیل کردئیے

ادھر پی ایم ڈی سی کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ریگولیشنز کا اجرا نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سنٹرلائزڈ داخلوں کا معاملہ بدستور کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔

مزیدخبریں