مخدوش تاریخی عمارتوں کی بحالی کے لئے 150 ملین روپے کی منظوری

18 Jul, 2018 | 06:56 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 قیصرکھوکھر:محکمہ بلدیات نے اندرون لاہور شہر کی ایک سو مخدوش تاریخی عمارتوں کی بحالی کے لئے 150 ملین روپے کی منظوری دی ہے۔محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اندون شہر کی بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  اس خبر کو لازمی پڑھیں: امید ہے 25 جولائی کا دن خیر و عافیت سے گزر جائے گا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

یہ منظوری سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ نے ایک اجلاس میں دی ہے۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اندورن شہر کی 50 تاریخی عمارتوں کو پہلے ہی بحال کیا جا چکا ہے۔ اب محکمہ پی اینڈ ڈی کو 150 ملین روپے کا بجٹ دیا گیا ہے جو والڈ سٹی اتھارٹی کو جاری کیا جائے گا تاکہ ان ایک سو مخدوش تاریخی عمارتوں کو بحال کیا جا سکے۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اندون شہر کی بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں