ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمسٹار نور نے بالآخر ایف بی آر سے ہار مان لی

فلمسٹار نور نے بالآخر ایف بی آر سے ہار مان لی
کیپشن: City42 - Film Star Noor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، ایف بی آر فلمسٹار نور سے ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب ہوگیا، ماڈل و اداکارہ نے 4 لاکھ 50 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔فلم لوڈویڈنگ کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز، کب بڑے پردے کی زینت بنے گی؟

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا سال 2013 اور 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر رکھا تھا۔ اداکارہ نور نے بینک الفلاح زیڈ بلاک ڈی ایچ اے برانچ میں سال 2013 میں 1 کروڑ روپے سے زائد رقم جبکہ 2014 میں 2 کروڑ 96 لاکھ روپے جمع کروائے. اداکارہ نے یہ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے ایف بی آر پر ظاہر نہیں کیے تھے.جس پر ایف بی آر  نے اداکارہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔اداکار شان نے فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کو اہم مشورہ دیدیا

فلمسٹار نور نے ایف بی آر میں پیش ہوکر مہلت طلب کی تھی تاہم اس نے ایف بی آر کو ساڑھے چار لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کر دی ہے۔