(عابد چودھری) باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ کے تھانیدار امتیاز نے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی اے ایس آئی امتیاز تاج نے اپنے گھر میں سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، امتیاز کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی امتیاز 2009 میں پولیس میں بھرتی ہوا، ان دنوں وہ باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں فرائض سرانجام دے رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کچھ عرصہ سے ڈپریشن کا شکار تھا اور ادویات کا بھی استعمال کر رہا تھا۔
دوسری طرف پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امتیاز نے انویسٹی گیشن افسران کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کی، وہ ایس پی انوسٹی گیشن سے چھٹی لینے گیا تھا، نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھایا۔