(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے ایف آئی اے کو 27 جولائی کوعابد باکسر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق نے عابد باکسر کے سسر جعفر ٹیپوکی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کیخلاف پاکستان میں قتل کے مقدمات درج ہیں، خدشہ ہے کہ حکومتی ایما پر عابد باکسر کو قتل کر دیا جائے گا، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عابد باکسر کی جان کے تحفظ کا حکم دیا جائے۔
عدالت میں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ظفر گیلانی پیش ہوئے، لاء افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عابد باکسر کو19 فروری کو دبئی سے پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے
عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ آگاہ نہیں کہ عابد باکسر اس وقت ایف آئی اے یا پولیس سمیت کس ادارے کی تحویل میں ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی کو عابد باکسر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔