(قذافی بٹ) ایم ایم اے کے سینئر نائب صدر سینیٹر سراج الحق کا عوام کے نام پیغام، کہتے ہیں کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح بڑے دعوے اور جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، عوام کرپٹ امیدواروں کو ووٹ دینےکی بجائے اہل لوگوں کو ووٹ دیں۔
سینیٹر سراج الحق کی جانب سےعوام کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہےکہ ایم ایم اے باصلاحیت اور دیانتدار امیدوار سامنے لائی ہے، ایم ایم اے کے امیدوار اخلاص کی دولت سے مالا مال ہیں، عوام ان کا اثاثہ ہیں، جن سرکاری ہسپتالوں میں عوام دھکے کھاتے ہیں، یہ بھی اپنا علاج وہیں سے کراتے ہیں جن سرکاری سکولوں میں عوام کے بچے پڑھتے ہیں انہی سکولوں میں انکے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر عوام ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دے گی تو وہ انکے حقوق کی آواز بنیں گے، ایم ایم اے کے امیدواروں کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مرتبہ کسی جھوٹ فریب میں نہ آئیں۔
ایم ایم اے کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام اس مرتبہ آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کی بجائے اہل لوگوں کو ووٹ دیں۔