میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کر ڈالی

18 Jan, 2025 | 10:32 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   چمن اور شمالی بلوچستان کے کچھ دیگر علاقوں میں ہفتہ کے روز معمولی بارش ہوئی جبکہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔

  میڈیا اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ ، زیارت ، مسلم باغ ، پشین سمیت کئی مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی، درہ کوژک کی پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے۔

این ایچ اے حکام اورضلعی انتظامیہ کوژک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہے، برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے کوژک ٹاپ پر برف ہٹانے والی گاڑی موجود ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر بارش اور برفباری 20 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد مین ہفتہ کی شام جاری کی گئی فور کاسٹ میں میٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بار پھر پہاڑوں پر بارش اور  برفباری  ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے اور جبکہ ملک کے دیگر خطوں میں"شدید سردی" کا امکان ظاہر کیا ہے۔  

میٹ ڈیپارٹمنٹ کو شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہونے  کی توقع ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سےدُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 

 اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے  چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا "قوی امکان" ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں  دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ  راولپنڈی،اٹک،جہلم، چکوال،منڈی بہاؤالدین،میانوالی،سرگودھا،خوشاب،گجرات اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے   کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور، تر بت اور گوادرمیں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سےدھند پڑے گی۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کشمیر  اور گلگت بلتستان میں طلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان بتایا ہے۔
 دوسری جانب آج   کم سےکم درجہ حرارت:  ا سکردو منفی09، گوپس منفی07، استور، قلات منفی 06،راولاکوٹ ، کالام منفی04، مالم جبہ اورہنزہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں آج دن بھر رہنے والی بارش کے بعد  آج(رات) اور19 کی (صبح) کو چاغی، نوشکی، خاران، پشین ،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا اندیشہ ہظاہر کیا ہے جبکہ  کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا بھی اندیشہ  بتایا ہے۔ 

مزیدخبریں