ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں سیزفائر کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا

Israel Hamas conflict, Gaza Ceasefire, City42
کیپشن: غزہ میں جنگ بندی  سے اسرائیل اور فلسطین دونوں کمیونٹیز میں عورتوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ عورتوں کے لئے یہ جنگ پندہ ماہ سے دکھ اور اذیت کا لامتناہی عذاب لا رہی تھی۔ بچوں، فیملیز اور  پورے معاشرہ کے جنگ سے برباد ہونے کے دکھوں کو فلسطین کی عورتوں نے بلاشبہ سب سے زیادہ جھیلا۔ دوسری طرف اسرائیل میں  پندرہ ماہ کی جنگ کے دوران سینکڑوں گھرانے اپنے اغوا ہو چکے عزیزوں کی واپسی کے لئے اور ہزاروں گھرانے جنگ میں گئے ہوئے نوجوانوں کی روزانہ آتی ہوئی لاشوں  سے جنم لینے والے ٹراما میں مبتلا رہے۔ جنگ تو اکل اتوار کی صبح ختم ہو جائے گی لیکن اس کا دیا ہوا ٹراما کئی سال تک انسانوں کی روحوں کے اندر موجود رہے گا۔ جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کرتی ایک فلسطینی بے گھر خاتون کی یہ تصویر گوگل کی مدد سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اتوار کی صبح سساڑھے گیارہ بجے سے شروع ہوگی۔

 قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اتوار کو صبح 8:30 بجے. پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے گیارہ بجے  (06:30GMT) سے نافذ العمل ہوگی۔