آن لائن ایڈجسٹمنٹ کے منتظر اساتذہ کیلئے اہم خبر

18 Jan, 2025 | 04:00 PM

جنیدریاض:لاہورسمیت صوبہ بھر میں ترقی پانے والے اساتذہ آن لائن ایڈجسٹمنٹ کے منتظر، بیشتراضلاع میں دو،دو ماہ قبل ترقیاں ملنے کے باوجود اساتذہ کو ایڈجسٹمنٹ نہ مل سکی۔
لاہور اور قصور میں ڈیٹا کی تصحیح 20 جنوری کو کی جائے گی، فیصل آباد اور چنیوٹ میں 22 جنوری کو اساتذہ کا آن لائن ڈیٹادرست کیا جائے گا، گوجرانوالہ،گجرات میں 24 جنوری کو ڈیٹا ٹھیک ہوگا۔
ساہیوال،پاکپتن اور اوکاڑہ میں 29 جنوری کو ڈیٹا درست کیا جائے گا، ملتان اور لودھراں میں 3 فروری کو اساتذہ کے پروفائل میں غلطیاں ٹھیک ہونگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سیس ایپ پر ڈیٹا کی درستگی کے بعد اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کردی جائے گی،سیس ایپ کھلنے پر آوٹ سورس سکولوں کے اساتذہ کو بھی ایڈجسٹمنٹ دی جائے گی،اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کا کام نئے تعلیمی سال سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں