ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025: تیاریاں شروع، 12ہزار564 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے

چیمپئنز ٹرافی 2025: تیاریاں شروع، 12ہزار564 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی  کے لئے پنجاب پولیس نے فول پروف سکیورٹی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔
لاہور اور راولپنڈی کے میچز کیلئے 12ہزار564 افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے،لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے 7618 افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے۔
 پولیس حکام کے مطابق سپیشل برانچ کے 411افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے ،چیمپینز ٹرافی کے میچز کی فضافی نگرانی بھی کی جائے گی ، سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔
کھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ کے مہمانوں کی طرح سکیورٹی دی جائے گاسکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل جلدہی دے دی جائے گی ،سیف سٹی کےکیمروں سے تمام روٹس کی نگرانی کی جائے گی ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں و روٹس کی مانیٹرنگ کیمروں سے ہوگی ۔
22فروری سے چیمپینز ٹرافی کے میچز پنجاب میں شروع ہو ں گے،لاہور میں پہلا میچ 22فروری ،راولپنڈی میں 25فروری کو کھیلا جائیگا ۔