ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا

 چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں کلدیپ یادیو اور محمد شامی کی واپسی بھی ہوئی ہے۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم میں روہت شرما، شبمان گِل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، رویندر جدیجا، رشبھ پنت، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق جسپریت بمرا چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے 2 میچوں میں انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لیں گے۔

پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئز ٹرافی میں بھارت نے اپنے میچز دبئی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ٹیم 20 فروری کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔