ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں نو مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تو کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے عمران خان کا بوسہ لیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے، کل کے فیصلے کے بارے میں بارے میں عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات ختم ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer