گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام مسترد کردیا

18 Jan, 2025 | 03:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے اوپر لگنے والے بجلی چوری کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق جواد احمد نے کہا کہ وہ گھر پر تھے جب ان کی اہلیہ نے سیلون سے کال کی اور بتایا کہ کچھ افراد سروے کے نام پر میٹر چیک کر رہے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ گرین میٹر اتار لیا گیا ہے، جو شہری کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے۔ 

جواد احمد کے مطابق ان کے علاقے میں چوریوں کے پیش نظر میٹر کو جنگلے میں بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹر کی جانچ کیے بغیر اسے بجلی چوری کا الزام لگا کر لے جایا گیا، جس پر انہیں غصہ آیا۔ جواد احمد نے کہا کہ وہ خود پولیس کے پاس گئے اور لیسکو حکام سے بات کی۔ 

انہوں نے ان الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرین میٹر سے بجلی چوری ممکن نہیں۔ جواد احمد نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔    

 
 

مزیدخبریں