ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پائلٹ کی مبینہ غفلت، مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

پائلٹ کی مبینہ غفلت، مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:باکمال لوگوں کی لاجواب سروس،پائلٹ نے مبینہ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
 ذرائع کے مطابق دمام سے ملتان جانے والی پرواز پرواز پی کے150 کو کپتان نے غلط رن وے پر اتار دیا،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ائیرپورٹ موڑا گیا۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا،لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھیں۔
ذرائع کے مطابق کپتان کی غفلت و لاپرواہی پر پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراونڈ کرکے تحقیقات شروع کردیں۔