ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کیلئے سخت سزا ہونا ضروری ہے، جسٹس عائشہ اے ملک

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کیلئے سخت سزا ہونا ضروری ہے، جسٹس عائشہ اے ملک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جانوروں پر ہونے والے ظلم پر سخت سزا ہونا ضروری ہے۔

 لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی بہبود اور حقوق پر مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

 جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کیے جائیں، تنظیمیں اس کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے، جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جس طرح انسانوں کو بنیادی حقوق چاہئیں، اسی طرح جانوروں کو بھی چاہئیں، جانوروں کے کھانے اور پینے کا انتظام ہونا چاہیے، آوارہ کتوں کو مارنے کے کیس پر بہت غور و فکر کیا گیا ہے۔

 سپریم کورٹ کی جج کا کہنا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں جانوروں کی صورتِ حال پر تشویش ہے، کیس کے دوران کسی کو نہیں پتہ تھا کہ کس قانون کے تحت کتوں کو مارا جاتا ہے، جہاں انسانی جانوں کے حقوق مقدم ہیں، وہیں جانوروں کے حقوق کی بھی ذمے داری بنتی ہے۔

 جسٹس عائشہ اے ملک نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک کا مقصد ہی ان کے حقوق کا تحفظ ہے، ہمیں صحیح معنوں میں ایک ویلفیئر اسٹیٹ بننا ہو گا، ویلفیئر خواہ کسی طبقے کے لیے ہو، اس کے لیے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جانوروں کے حقوق کے لیے ایسی کانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے معاشرے میں مثبت پیغام جاتا ہے، لائیو اسٹاک ہماری زندگیوں کا اہم جزو ہونا چاہیے۔