ویب ڈیسک:انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود کو بھارت کا ویزا جاری ہو گیا،بھارت نے پاکستانی نژاد انگلش بولر ثاقب محمود کو تاخیر سے ویزا جاری کیا۔
ویزا تاخیر سے ملنے پر ثاقب محمود ابتدائی ٹریننگ کیمپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، اس سے پہلے پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے انگلینڈ کے اسپنر شعیب بشیر کو بھی ویزا تاخیر سے جاری کیا گیا تھا۔
ویزا تاخیر سے ملنے سے شعیب بشیر گزشتہ سال پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ایڈن گارڈن میں ہو گا۔