ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر گرفتار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے فلائٹ نمبر HY 462 کے ذریعے ازبکستان جانے کی کوشش کی  لیکن امیگریشن کلئیرنس کے دوران ان کو مشکوک پایا گیا۔ ایف آئی اے کے حکام نے ملزمان سے فن لینڈ اور پرتگال کے جعلی ویزے برآمد کیے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے یہ جعلی ویزے فاروق اور اجمل نامی ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے اور ہر ملزم نے ان ویزوں کے لیے 25 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نیاز علی، ناظم اللہ، رفیع اللہ خان اور مراد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو آف لوڈ کر کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے جعلی ویزوں کا دھندہ بے نقاب کیا گیا ہے اور اس میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔