سعید احمد:ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کے لیے تیاریاں شروع، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کے لیے بڈز طلب کر لی۔
ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس،سکھر ایکسپریس، مونجو دھاڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پیسنجر شامل ہیں، خواہشمند فرمز 10 فروری تک ٹیکنیکل اور فائننشل بڈ جمع کروا سکیں گی۔