پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر اکمل حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

18 Jan, 2025 | 12:53 PM

ویب ڈیسک: قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر اکمل حسین حیدرآباد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 تفصیلات کےمطابق گول کیپر اکمل حسین کی بارات شیخوپورہ سے حیدرآباد پہنچی تو دولہا اور دلہن کے سب رشتہ دار خوشی سے نہال تھے،شیروانی اور کلاہ زیب تن کیے دولہا اکمل بھی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے،اکمل حسین کا کہنا تھا کہ کوچنگ پلان پر عمل کرنے سے ٹیم کی پرفارمنس بہتر رہتی ہے۔

 اہل خانہ اور دوستوں کے چہرے بھی اکمل حسین کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر شادمانی سے کھلے ہوئے تھے،اکمل حسین اپنی دلہن کو لے کر بذریعہ ٹرین اپنے گھر کو روانہ ہوگئے جہاں دعوت ولیمہ میں ملتان ٹورنامنٹ میں مصروف دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔
 

مزیدخبریں