ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ نے 9 طلباء کو پنجاب یونیورسٹی سے نکال دیا

انتظامیہ نے 9 طلباء کو پنجاب یونیورسٹی سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلباء کے خلاف ایکشن کا آغاز، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلنری کمیٹی نے طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کےمطابق ڈسپلنری کمیٹی نے مختلف واقعات میں ملوث 9طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا، کمیٹی نے 2طلباء کو ایک تعلیمی سال کیلئے برطرف کردیا،یونیورسٹی سے نکالے گئے 9طلباء یونیورسٹی کے کسی پروگرام میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔
ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے نکالے گئے 9طلباء میں محمد مزمل، ملک اسجد رحمان، حسن ارشد ،عمر خلیل، عمار امجد، منیب ریاض، عبدالرحمان خان، غضنفر علی اور محمد ہارون ارشد شامل ہیں۔
کمیٹی نے شمس اللہ اور اکرام اللہ پر ایک تعلیمی سال کے لئے پابندی عائد کی۔

 کمیٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بغیر کسی دباو کے بلا امتیاز کارروائی کی گئی،دیگر واقعات میں ملوث طلباء کے خلاف ڈسپلنری کارروائی جاری ہے۔