وقاص احمد: شہر میں خودکشی کے دو الگ الگ واقعات،پیر کالونی میں 30 سالہ نوجوان نے زہریلی اشیاء کھا کر موت کو گلے لگا لیا،باغبانپورہ ، احمد ٹاؤن 35 سالہ شخص نےگلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق پیز کالونی میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ ساجد ریاض کے نام سے ہوئی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا
پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔
دوسرا واقعہ باغبانپورہ کے علاقے احمد ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نےگلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا جس کی شناخت شہزاد ولد ریاض کے نام سے ہوئی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔