ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاونڈ کا فیصلہ ایک یا دو ہفتے میں اڑ جائے گا: مشعال یوسفزئی

190 ملین پاونڈ کا فیصلہ ایک یا دو ہفتے میں اڑ جائے گا: مشعال یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مشعال یوسفزئی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سیرت النبی ﷺ  کی تعلیم دینے پر بانی پی ٹی آئی کو سزا ملی،بشری بی بی کو ٹرسٹی ہونے پر سات سال سزا دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ سنانے میں دیر اس لئے کی گئی کہ پریشر ڈالا جائے مگر خان نے کہا فیصلہ سناو
بانی پی ٹی آئی کا واضح پیغام ہے کہ سانحہ ڈی چوک اور نو مئی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی بات چھوڑ دیں گے کارکنان کی اور پاکستان کی بات نہیں چھوڑیں گے،190 ملین پاونڈ کا فیصلہ ایک یا دو ہفتے میں اڑ جائے گا،ہم کھڑے تھے کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے۔